اسلام آباد(عکس آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کے لیے بڑی رعایتوں کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور زیارت کے لیے آنے والوں کے لیے پاسپورٹ کی شرط ختم ، صرف درست شناختی دستاویزات ہی کافی ہوں گی۔
وزیراعظم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کرتارپور زیارت کیلئے آنےوالے سکھوں کیلئے میں نے 2 شرائط ختم کردی ہیں ،انہیں پاسپورٹ درکار نہیں ہوگا،محض درست شناخت ہی کافی ہوگی۔ انہیں 10 روز قبل اندراج کی زحمت بھی نہ اٹھانا ہوگی۔ مزید یہ کہ افتتاح اور گروجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربھی کوئی واجبات وصول نہیں کئے جائیں گے۔