'فائونڈر گروپ

وزیراعظم کا کامیاب دورہ ترکی،تجارت 5ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے’فائونڈر گروپ

لاہور (عکس آن لائن )فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے وزیراعظم کے کامیاب دورہ ترکی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت5ارب ڈالر تک بڑھانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے پاکستان کو مشکل معاشی حالات سے نکالنے کیلئے پانچ ارب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ ترکی اور پاکستان برادرانہ اسلامی ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں تجارت کا موجودہ حجم دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے ۔دونوں ممالک اس ہدف سے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ترکی پاکستان کے ساتھ تجارت ، صنعت ،سرمایہ کاری، تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے ،

دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی آپس میں روابط کو مضبوط بنانے اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دے کر ترکی اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ ترکی میں ترک حکام کی پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے اور ترک سفارتخانہ ایسی کوششوں میں نجی شعبہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر نے سے پاکستانی برآمدکنندگان بھر پور استفادہ کریں اور ترکی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرکے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرکے ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن کریںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں