اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کےلئے کوئی رقم نہ لی جائے،
وزیراعظم نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں میں فری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیساتھ منسلک کیا جائے گا۔