اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر برآمدات میں اضافے کیلئے اس سے14روز میں سفارشات طلب کرلیں۔کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹریز تجارت اور خزانہ،چیئرمین نشاط چونیاں شہزاد سلیم، سی ای او انٹرلوپ مصدق ذوالقرنین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال جولائی تا دسمبر برآمدات میں5.79فیصد کمی ہوئی۔دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں16.64فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر3.64فیصد کم ہوئی۔