او آئی سی اجلاس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نائجر پہنچ گئے

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نائجر پہنچ گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے بات ہوگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود بھی اجلاس سے خطاب کرینگے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے شرکا کو آگاہ کیا جائےگا۔ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکہ، مشرق وسطی اور عالمی منظر نامے میں ہونیوالی تبدیلیوں پر پاکستان کا موقف پیش کیا جائیگا۔

وزیر خارجہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کرینگے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بربریت کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے او آئی سی مناسب فورم ہے، کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے بات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں