وزیر اعظم کے وژن

وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں لائی ہیں، فردوس اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ورلڈبینک کی ای اوڈی رینکنگ میں28درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس وعاشق اعوان نے کہا ہے کہ دنیا میں نئے پاکستان کا روشن، ترقی کرتا چہرہ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

فردوس اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے تحت کاروبار میں آسانیاں لائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی ای او ڈی رینکنگ میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے، ای او ڈی رینکنگ میں پاکستان 135 سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنےکےاقدامات ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں