اسلام آباد(عکس آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ نیو یارک کامیاب رہا ،اس دورے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملی،طالبان وفد کی پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات میں افغان امن کے عمل کی بحالی پر اتفاق ہوا، دونوں جانب سے افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات بحالی پر زور دیا گیا،پاکستان کی افغان امن کے فروغ کی کوششیں قابل قدر ہیں،
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے عہدے کی مدت مکمل ہو چکی تھی ، کشمیر ایک بین الاقوامی ایشو ہو چکا ہے ،بھارت بند گلی میں ہے اس کے پاس آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں ہے،مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 64 روز سے کرفیو نافذ ہے، کشمیر میں تمام ذرائع مواصلات بند ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے 30 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاون جاری ہے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے، ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر تین بار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا، وزیراعظم نے نیویارک کا سات روزہ دورہ کیا اور جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا میں بے نقاب کئے گئے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے سائیڈ لائن میٹنگز مین کئی عالمی رہنماں سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا، وزیر اعظم کا دورہ نیو یارک کامیاب رہا ،اس دورے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملی، سعودی عرب کا کشمیر پر موقف اوآئی سی کنٹکٹ گروپ کے اجلاس میں آ گیا ،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے عہدے کی مدت مکمل ہو چکی تھی ،ان کی جگہ نئی تقرری کر دی گئی ہے،
کشمیر ایک بین الاقوامی ہو چکا ہے ،بھارت بند گلی میں ہے اس کے پاس اگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جا چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 64 روز سے کرفیو نافذ ہے، کشمیر میں تمام ذرائع مواصلات بند ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے 30 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، طالبان کے سیاسی کمیشن کی اسلام آبادمیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، افغان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کر رہے تھے، کمیشن کےقیام کے بعد طالبان کے سیاسی وفد کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے،طالبان وفد نے افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کےلئے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا