لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اورسلمان شہباز سمیت دیگر نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کی ۔ وزیر اعظم نے عید کی نماز کے بعد پاکستان کے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔
وزیر اعظم نے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعا کی۔ وزیر اعظم نے پاکستانی سیلاب متاثرین اور ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی دعائیں کیں۔وزیر اعظم شہباز شریف عید کی نماز کے بعد لوگوں سے بھی ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔