حکومت اور فوج میں

وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا اہم دورہ کریں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن ) ۔ وزیراعظم کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
دورہ کراچی میں وزیراعظم کی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات شیڈول ہے۔
وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں کراچی کے ساتھ پورے صوبہ سندھ کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ پیکج اربوں روپے مالیت کا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کل دورہ کراچی میں گورنر ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
وزیراعظم سے اراکین اسمبلی، اتحادی جماعتوں کے رہنما اور ممتاز تاجر و کاروباری شخصیات کی بھی ملاقات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے کے حکام وزیراعظم کو صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جن منصوبوں کے اعلانات کیے جائیں گے ان میں متاثرہ کاروباری طبقات بھی مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم جن پیکجوں کا اعلان کریں گے ان میں شہر کی صفائی، نالوں کی صفائی نکاسی آب کے منصوبے، صاف پانی کی فراہمی اور کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ منصوبے کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبے کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کی بحالی کے لیے شارٹ ٹرم ،مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم پیکجوں کا اعلان متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں