نیر بخاری

وزراء بھی کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان صاحب مافیاز کو چھوڑیں عوام کے لئے کچھ سوچیں،نیر بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ وزراء بھی کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان صاحب مافیاز کو چھوڑیں عوام کے لئے کچھ سوچیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تبدیلی سرکار کا اصل چپرہ بے نقاب ہو چکا ہے، اب تو وزراء بھی کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان صاحب مافیاز کو چھوڑیں عوام کے لئے کچھ سوچیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک تھانیدارانہ رویہ سے نہیں ہوشمندی اور دانشمندی سے چلتے ہیں،وزیراعظم کا ناقابل اصلاح ہونے کا تاثر روز بروز گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ نفرتوں کے بیج بونا ملک و ملت دشمنی ہے،پارلیمنٹ کو عزت دو کا کہا جائے تو آصف زدراری کے خلاف الزام تراشی کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی عزت توقیر تکریم یاد کرائی جائے بلاول بھٹو ہدف تنقید بنائے جاتے ہیں، بھٹو خاندان قومی خدمات قربانیوں اور جدوجہد کا دوسرا نام ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی زمہ دارانہ قیادت پاکستان کی مثبت پہچان ہے، بغض عناد اور دشمنی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں