اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات نے میڈیا اداروں کو سترکروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے، ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو زیادتی ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزارت اطلاعات نے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق میڈیا اداروں کو سترکروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بقایاجات ایک طویل عرصے سے ادا نہیں کئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ ان ادائیگیوں سے میڈیا ورکرز کے مالی مسائل میں کمی آئی ہے اور اداروں کو تحفظ ملا ہے، اب بھی ادارے اگر تنخواہیں نہیں دیتے تو زیادتی ہے۔