واربرٹن(نمائندہ عکس آن لائن)واربرٹن میں گستاخانہ خاکوں اور ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیانات پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، اتحاد بین المسلمین سمیت دیگر مذہبی رہنماوں اور شہریوں کی جانب سے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ اور شدید احتجاج کیا گیامظاہرین کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت گستاخانہ خاکوں کی پشت پناہی بند کرے۔
تفصیلات کیمطابق واربرٹن مہندی چوک پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، اتحاد بین المسلمین، اور دیگر مذہبی رہنماوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں جن میں بزرگ اور بچے بھی شامل تھے نے فرانس میں حکومتی سرپرستی میں پیغمبر اسلام کی شان میں توہین آمیز خاکے اور ایک متنازعہ بیان کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا مظاہرین نے فرانسیسی حکومت کے خلاف سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت کے عزم کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
احتجاج کرنے والوں میں مسلم ن یوتھ ونگ کے رہنما رانا محمد عمرا خاں،شوکت سندھو،اتحاد بین المسلمین میں سے ڈاکٹر تفہیم شاہ، سید زاہد شاہ،علامہ قاری شیراز،ناظم اعلیٰ جامعہ اسلامیہ امدادیہ مولانا تنویر صاحب،اور رائے نواز سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما رانا عمران خان سمیت دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے پر دوٹوک مﺅقف اختیار کرے او آئی سی اور اقوام متحدہ میں خاکوں کے خلاف مو?ثر انداز میں آواز اٹھائی جائے۔
مقررین نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے،فرانس حکومت آزادی رائے کے نام پر دیگر مذاہب کی توہین نہ کرے ۔اس احتجاج کے دوران مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر تھامے ہوئے تھے اور لبیک یا رسول اللہ اور فرانس مردہ باد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔