بجلی کے قیمتوں

نیپر ا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 30 پیسے اضافے کی منظوری دی

اسلام آباد(عکس آن لائن) جمعرات کو بجلی کے قیمتوں میں اضافے سے متعلق نپبراکا فیصلہ پاور ڈویژن کو موصول ہو گیا۔ نیپر اکی جانب سے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 3/- روپے 30 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ بجلی کا موجودہ اوسطاً بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے ہے اور3روپے 30 پیسے اضافے کے بعد بجلی کی اوسطاً بنیادی ٹیرف16 روپے 65 پیسے ہوجائے گا ۔ پاور ڈویژن کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے پر ورکنگ جاری ہے جبکہ بجلی کے بنیادی ٹیرف بڑھانے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں