لاہو ر(عکس آن لائن) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے سینٹرل پنجاب کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ بابر اعظم کپتان اور احمد شہزاداد نائب کپتان مقررکیے گئے ہیں۔فاسٹ بولر حسن علی مشکوک فٹنس کے ساتھ ٹیم میں شامل کرلیے گئے۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 13سے 24اکتوبر تک فیصل آباد میں ہورہا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ اعجاز جونئیر نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔ منتخب کھلاڑیوں میں بابر اعظم ،احمدشہزار،عمر اکمل ، کامران اکمل، محمد رضوان، سعدنسیم ، حسن علی، نسیم شاہ، فہیم اشرف،وقاص مقصود،احمد بشیر بلال آصف،ظفر گوہر، عثمان قادر اور علی شان شامل ہیں۔اعجاز احمد جونئیر نے کہاکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پرفارمنس پر سری لنکا کے خلاف سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے لیکن پرفارمنس مایوس کن رہی۔ ہر کھلاڑی کی طرح ان کے پاس بھی اب ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے کاموقع ہے۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ سلمان بٹ اور کامران اکمل میچ ونرز ہیں ان کی ٹیم میں شمولیت پر چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ضرور بات کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ حسن علی کی مکمل فٹنس اپ ڈیٹ سے لا علم ہیں۔ٹیم چند روز پہلے بن چکی ہے اب اس پر ان سے رابطہ نہیں ہوا۔