نیتن یاہو

نیتن یاہو نے اپنے وزیرخارجہ پر لیبی ہم منصب سے ملاقات کے افشا کا ملبہ ڈال دیا

تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے لیبی وزیر خارجہ کے ساتھ خفیہ ملاقات کے افشا کا ملبہ اپنے اعلی سفارت کارایلی کوہن پر ڈال دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات پر طرابلس میں شدید ردعمل سامنے آیا ۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ ایلی کوہن نے 26 اگست کو اٹلی میں لیبی ہم منصب نجلا منقوش سے ملاقات کی تھی۔ اس نے یہ بیان اس ملاقات کے بارے میں اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ کے بعد جاری کیا تھا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے انکشاف کے بعد لیبیا میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔لیبیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اوروہاں فلسطینیوں کے حق میں مضبوط جذبات پائے جاتے ہیں۔وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے اس ملاقات کے بعد منقوش کوعہدے سے ہٹا دیا ۔نیتن یاہو نے کہا کہ ملاقات کا افشا مددگار نہیں ہواہے، اب یہ بات واضح ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام حکومتی وزرا کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس طرح کی ملاقاتوں اور اجلاسوں سے پہلے میرے دفتر کو پیشگی مطلع کرنا ہوگا، اور یقینی طور پر ان کی اشاعت کی میرے دفتر سے پیشگی منظوری لینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں