مقبوضہ غرب اردن(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے تین ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پیش کریں گے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے ہزاروں مکانات اور ایک نیا صنعتی زون قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ جلد ہی پیش کیا جائے گا۔عبرانی اخبارکی رپورٹ میں بتایا گیا کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران سپریم پلاننگ کونسل میں بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔اسرائیلی اخبار نے لیکوڈ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار گیلاد اردان کا ایک بیان نقل کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے انتخابات میں وہ نیتن یاھو کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو جس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے نیتن یاھو جیسے لیڈر کی زیادہ ضرورت ہے اور وہی ملک کو ان مشکل چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔