بلاول بھٹو

نیب کا ادارہ عدالتوں کو مانتا ہے نہ قانون کو، بلاول بھٹو

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ نہ عدالتوں کو مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے قانون کو،عمران خان کے ایما پر پی پی کارکنان اور عہدیداروں پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ نہ عدالتوں کو مانتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے قانون کو، اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔

بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے ایما پر پی پی کارکنان اور عہدیداروں پر جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، نیب کاروائیوں کے پیچھے حکومت کی انتقامی سیاست کا پورا پورا عمل دخل ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دشمن کی بھی چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال کیا جاتا ہے مگر نیب اپوزیشن دشمنی میں سب بھول گیا ہے، پی پی پی عہدیداروں اور کارکنان کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، پارٹی کا ہر کارکن اعجاز جاکھرانی کے ساتھ کھڑا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں