لاہور(عکس آن لائن) شوبزشخصیات نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ،کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق آزادی کے حصول کے مطالبے پر ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس پر عالمی برادی کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ سینئر اداکارقوی خان،شان،معمر رانا،افضل خان ،سید نور،نعمان اعجاز، افتخار ٹھاکر،نسیم وکی ، احسن خان ، ثنا،ریشم،مدیحہ شاہ،سائرہ نسیم، شبنم مجید نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت گزشتہ 7عشروں سے کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے بھارت نے 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ،بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کی آواز کو کبھی دبا نہیں سکتے وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھارتی مظالم کے چنگل سے نکلیں گے اور کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔ شوبزشخصیات نے کہا کہ کشمیری بہن بھائی ایک لمحے کے لئے بھی ہمارے دلوں سے دور نہیں ، ہمارا ان کے ساتھ جسم اور روح کا رشتہ ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- برف کی معیشت چین کی معاشی ترقی کا نیا پہلو بن رہی ہے، چینی میڈ یا
- چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیر اعظم
- اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور تھا ئی لینڈ نے ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، چینی صدر
- غزہ فلسطینیوں کی ملکیت ہے، سیاسی سودے بازی کا آلہ نہیں،چین