انقرہ /یروآن(عکس آن لائن ) نگورنو کاراباخ میں 28 سال بعد اللہ کی کبریائی کی صدائیں بلند ہو گئیں، 28 برس بعد نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک مسجد کے اندر چند نوجوان فوجی وردی میں ملبوس ہیں اور مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کررہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ نگورنو کاراباخ کی مسجد میں28سال بعد جمع المبارک کی نماز ادا کی گئی ہے جس کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو بے انتہا خوشی ہے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی اور روس نے نگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کی نگرانی کی کوششوں کو مربوط کرنے کیلئے ایک مشترکہ مرکز کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور