اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میانوالی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنایا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس کے بہادر جوانوں نے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ۔
انہوںنے کہاکہ جام شہادت نوش کرنے پر پولیس اہلکار ہارون خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ شہید ہیڈ کانسٹیبل کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہیں،غم کی اس گھڑی میں شہید اہلکار کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک دشمن پاکستان میں امن اور ترقی کو سبوتاڑ کرنے کے درپے ہیں۔
نگران ویزر داخلہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں