لاہور (عکس آن لائن) نومبر 2020کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 4.19فیصد اضافہ دیکھا گیا فیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے)کے مطابق نومبر 2020کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.51ملین ٹن پہنچ گئی جبکہ نومبر 2019میں فروخت کا حجم 4.33ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح نومبر 2019کے مقابلہ میں نومبر2020کے دوران سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی سیلز میں 0.18ملین ٹن یعنی 4فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب اکتوبر 2020کے مقابلہ میں فروخت میں کمی ہوئی ہے ، اکتوبر 2020میں فروخت کا حجم 5.74ملین ٹن رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت نومبر2019کے مقابلہ میں نومبر 2020میں 6.29فیصد اضافہ سے 3.52ملین ٹن کے مقابلہ میں 3.74ملین ٹن تک بڑھ گئی تاہم اس دوران برآمدات میں 4.99فیصد کمی سے 8لاکھ 6ہزار 521ٹن کے مقابلہ میں 7لاکھ 66ہزار 273ٹن تک کمی ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے