مچھلی

نومبر 2019ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 56.1 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) نومبر 2019ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 56.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 54.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ نومبر 2018ء میں 35 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح نومبر 2018ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 19.6 ملین ڈالر یعنی 56 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں