لاہور(عکس آن لائن )صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کا کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،انہیں با اختیار بنانا وزیر اعظم کا ویژن ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے انقلابی پروگرام شروع کئے ہیں ،یہ انقلابی پروگرام نوجوانوں کے خوابوں کو تعبیر دیں گے ۔ نوجوانوں کی ترقی پر جتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی ملک اتنی ہی ترقی کریگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے آفس میں پی ٹی آئی کے کار کنوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کمانے کا ذریعہ بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے عمل کا حصہ بناکر ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے ، پنجاب حکومت نے نوجوانو ں کی ترقی کیلئے وزیر اعلی ہنر مند پروگرام شروع کیا ہے ،
اس پروگرام کے تحت ہر سال ایک لاکھ اضافی بچوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے ۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کی اس نہج پر تربیت کی جارہی ہے کہ انہیں با آسانی روزگار مل سکے ،پنجاب حکومت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان قرضوں کی فراہمی کا پروگرام بھی جلد شروع کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو قرضوں میں ڈوبا اور معاشی طور پر تباہ حا ل ملک ملا ،وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کی شب وروز کی محنت سے ملک مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا ہے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت گزشتہ 40 سال کی خرابیاں دور کرنے کیلئے دل وجان سے کوشاں ہے،
پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس سنوارنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال 2020 ء روزگار کی فراہمی اور ملک کی ترقی وخوشحالی کا سال ہے ،نیت صاف اور سمت درست ہو تو راستہ خود بخود نکلتا ہے ۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کوشش کر نا انسان کے ہاتھ میں ہے اور کامیابی اللہ تعالیٰ عطا کرتاہے ،وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی مخلصانہ کاوشوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔