لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں پلیٹ لیٹس سیلز میں اتار چڑھا و جاری ، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوکر چالیس ہزار پر آ گئی، ان کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کا بارہ رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کر رہا ہے، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد چالیس ہزار پر آ گئی ہے۔
ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کئے جائیں گے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات سے نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، نوازشریف کو دل اور گردوں کے مسائل کے باعث علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔