نوازشریف

نوازشریف کی طبیعت بدستور ناساز، پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھا جاری،لیول پھر تیس ہزار پر آ گیا

لاہور(عکس آن لائن ) نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھا جاری، لیول پھر تیس ہزار پر آ گیا، میڈیکل بورڈ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ضمانت کے بعد سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل کمپلیکس یا اتفاق ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سروسز ہسپتال میں زیرعلاج، طبیعت بدستور ناساز، 6 روز سے علاج جاری ہیں۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے، ایک پھر لیول تیس ہزار پر آگیا،ان کو انجائنا کی بھی تکلیف کا سامنا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی صحت کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شریف خاندان میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے ہسپتال تبدیلی کا فیصلہ کرے گا۔ مریم نواز، والد کی تیمار داری کیلئے سروسز ہسپتال موجود ہیں۔نوازشریف دونوں کیسز میں ضمانتیں ہونے کے بعد قانونی طور پر آزاد ہیں، ضمانت کے بعد سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل کمپلیکس یااتفاق ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے، آج بھی سیاسی شخصیات کی جانب سے نواز شریف کی تیمارداری کیلئے ہسپتال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں