کراچی/حیدرآباد (عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی و سیاسی طور مشکل حالات سے دوچار ہے۔
خراب حکمرانی اور مفاد پرستانہ و غلامانہ پالوپورں کی وجہ سے معیشت تباہ اور تیل گیس و زراعت سمیت قدرتی دولت سے مالامال ملک کو دنیا میں ایک بہکاری ملک کی شناخت دے دی گئی ہے۔73 ہزار ارب سے زیادہ مقروض اور ہر پاکستانی پونے تین3 لاکھ کا مقروض ہے۔ سب سے زیادہ بدامنی، غربت،جرائم ڈاکو راج ،جنگل کا قانون اور غربت کی صورتحال سندھ میں ہے۔
پپلز پارٹی کے سندھ میں حکمرانی کے 15 سال تباہی و بربادی اور محرومیوں کادور ثابت ہوئے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگا ترین ملک ہے۔ہم سے تو بھوٹان افغانستان اور ایران بھی معیشت، امن اور ترقی میں آگے ہیں۔سودی نظام کا مکمل خاتمہ اور لوٹی ہوئی دولت سا ستدانوں سے واپس لیکر خزانے میں جمع کرکے معیشت میں بہتری اور ملک بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہی نظام و قیادت کو تبدیل کام جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی مجلس شوریٰ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاری، فلسطین فنڈ ، ارکان و افراد سازی سمیت دیگر دعوتی تنظیمی امور کاکا جائزہ لیا گیا ،
مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، نائب قیم حافظ طاہر مجید، سکرلٹری اطلاعات مجاہد چنا، یوتھ کے صدر ڈاکٹر امتیاز پالاری اور امیر ضلع عقیل احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ٹنڈومحمد خان کے قریب باقر نظامانی مںم زرعی ماہر اور سندھ آباد گار بورڈ سندھ کے سابق صدر رئست عبدالمجید نظامانی کی وفات پر صاحبزادگان الہداد، خداداد اور عبدالحفیظ نظانی سے تعزیت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رئیس عبدالمجید نظامانی ایک زرعی ماہر ،محب وطن پاکستانی کے ساتھ سندھ کا شعور تھے جو جوانی سے لیکر زندگی آخری سانس تک زراعت کے فروغ اور حق کے ساتھ ڈٹے رہے۔
ایک سوال کے جواب مں انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں خاندانی سیاست ہے تواس وقت تک پاکستان و سیاست ترقی اور جمہوریت ٹھیک نہیں ہوسکتی ہے۔ کرپٹ سامستدانوں کو کرپشن اور آگے لانے لانے میں اسٹیبلیشمنٹ کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔نواز شریف واپسی پر سوال کے جواب میں کہاکہ 24 اکتوبر کو اب یہ عدالت کا امتحان ہے،نوازشریف 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے کے باوجود کچھ نہیں کرسکے تو چوتھی بار بھی آجائے تو کیا کرلیںگے۔ پی ڈی ایم کی سولہ ماہ کی حکومت میں ان کے بھائی وزیر اعظم اور اہم رہنما وزیر تھے۔
انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہے۔طویل مدت حکومت نہںل بلکہ بروقت و شفاف انتخابات ہی نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کا ایک ہی کام ہے۔ سراج الحق نے علی پور مقام پر استقبالی جلسہ سے خطاب اور ٹنڈوآدم میں سابق امیر ضلع عبدالعزیز غوری کے بڑے بیٹے شاہد عزیز غوری کی وفات پر ان کے گھر جاکر غوری براداران سے تعزیت مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی ٹنڈوآدم۔بلدیہ کے سابق چیئرمین مسرور احمد غوری، امیر ضلع عبدالغفور انصاری ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔