ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی ہدایت پر شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم دوبارہ شروع کردی گئی، پہلے روز زہریلی میڈیسن کے ذریعے 10سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کرکے زمین میں دبایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور کاٹنے کے واقعات پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب عزیر انور کو شہر بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی ہدایت کی جس پر چیف آفیسر عزیر انور نے اسسٹنٹ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) سید یاسر علی کی زیر نگرانی آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی ایک ٹیم تشکیل دی ،
مذکورہ ٹیم نے پہلے روز زہریلی میڈیسن کے ذریعے 10سے زائد آوارہ کتوں کو تلف کرکے زمین میں دفن کیا اس موقعہ پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عزیر انور نے صحافیوں کو بتایا کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے خصوصی ہفتہ منایا جارہا ہے اس ہفتہ کے دوران شہر بھر کے تمام آوارہ کتوں کو تلف کردیا جائے گا انہوں نے شہریوں سے ایپل کی ہے کہ وہ اپنے پالتو کتوں کے گلے میں پٹہ ڈال کر رکھیں تاکہ ان کی نشاندہی ہوسکے بصورت دیگر آپریشن کے دوران انہیں بھی تلف کردیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہر بھر میں کہیں بھی آوارہ کتا موجو د ہے تو اس کی اطلاع میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی جائے جس پر فوری طور پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔