ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب ضلع کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کا ہدف حاصل کر لیا

بچیکی (نامہ نگار)ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب نے ضلع کے تمام 784 سرکاری تعلیمی اداروں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کا ہدف حاصل کر لیا ،

بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم وتربیت کے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجا منصور احمد اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر کی ہدائیت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل ننکانہ صاحب رانا محمد ارشاد نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز عظیم آئزک اور راشد محمود کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکول ینگسن آباد ،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ینگسن آباد ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مارٹن پور ،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلا نو ر،گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری سکول سردار والا اور گورنمنٹ پرائمری سکول صاحب والا سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے اچانک دورے کئے اور وہاں طلباءکے لئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ،

انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جاکر طلباءکا تعلیمی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید ہر ممکن بہتری کی ہدائیت کی ،انہوں نے اساتذہ اور طلباءسے ان کے مسائل پوچھے اور انہیں فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام تعلیمی اداروں میں طلباءکی سیکیورٹی انتظامات بھی جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کی ہدائیت کی ،طلباءنے سرکاری تعلیمی اداروں میں گراﺅنڈ ،لائبریری ،لیباٹری ،کمپیوٹر لیب اور سیکیورٹی سمیت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کرنے پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز محمد اشرف ملک ،شاہدہ سہیل اورفرحت امین مانگٹ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز رانا محمد ارشاد ،طاہر ندیم ،رائے محمد اقبال اور سکول اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں