کپاس

نمی والے موسم میں کپاس پرچست تیلے کے حملہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ نمی والے موسم میں کپاس پرچست تیلے کا حملہ بڑھنے کا خطرہ ہوتاہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اورمحکمہ زراعت کے مشورہ سے زہرکا سپرے کریں کیونکہ سفیدمکھی کپاس کا رس چوسنے والا انتہائی خطرناک کیڑاجو پتہ مروڑ وائرس کو پھیلانے کا ذریعہ بنتاہے۔

انہوں بتایا کہ سفیدمکھی کے بالغ اور بچے ہر وقت فصل پر موجود ہوں تو کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسے زہر کے سپرے کا انتخاب کریں جو ان دونوں کے خلاف موثر ہوگا کاشتکار ایک ہی زہر کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتاہے ‘کپاس کے کاشت کا سفیدمکھی پر چست حملہ کے تدارک کیلئے زرعی ماہرین سے مشورے کرتے رہیں اور بارشوں کے دوران خاص کر کپاس کے کھیتوں کی پیسٹ سکاؤٹنگ ہفتہ میں 2بار جاری رکھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں