اسلام آباد(عکس آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے صنعتی اور کمرشل صارفین کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے کی وجہ سے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے .
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ سے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کو بجلی اور گیس کی فراہمی معطل کرنے کے لیے ترمیم کا فیصلہ کیاتوانائی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ناقص ردعمل کے باعث ٹیکس قوانین میں ترمیم کی ضرورت محسوس ہوئی .گزشتہ 6 ماہ میں ڈسکوز صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس سال 2019 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن ای فائل کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر ضرورت ہو تو گیس اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام صنعتی اور کمرشل صارفین رجسٹرڈ ہو اور ریٹرن فائل کریں .
انہوں نے کہا کہ ایسے صارفین جنہوں نے اب تک ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے وہ وقت میں توسیع کا فائدہ اٹھائیں حکومت نے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 16 دسمبر تک توسیع کردی ہے .
شبر زیدی نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں نے ایف بی آر کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے پاس صارفین کے نیشنل ٹیکس نمبرز (این ٹی این) یا قومی شناختی کارڈ کا ڈیٹا موجود نہیں ہیشبر زیدی نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے شناختی کی ضرورت پر پاور کنیکشن کی اجازت دی تھی ، اب سی این آئی سی اور این ٹی این کی بنیاد پر کنیکشن حاصل کرنا لازمی ہے . گزشتہ 6 ماہ میں ڈسکوز صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس سال 2019 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن ای فائل کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہی ہیں