پاکستان کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ کشمیری عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے واہگہ بارڈر پہنچ گئیں،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اداکارہ
لاہور( ) سٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ گزشتہ روز کشمیری عوام اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے واہگہ بارڈر پر گئیں اور کافی وقت وہاں گزارا۔ستارہ بیگ نے پاکستان رینجرز کے جوانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں اور انہیں اس بات کا یقین بھی دلایا کہ عوام آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ستارہ بیگ نے زیرو لائن پر جا کر پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔وہاں موجود سینکڑوں لوگوں نے نامور اداکارہ کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ مل کر نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر ستارہ بیگ کا کہنا تھا کی پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اگر دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم ان کی آنکھ نکال دیں گے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا ۔
Load/Hide Comments