لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ سے مڈل کلاس کی کمر ٹوٹ رہی ہے،
ظالم اور نالائق حکومت روزانہ نیا بوجھ قوم پر ڈال رہی ہے، پہلے سے مہنگی بجلی کے ہر یونٹ پر مستقل 3.23 روپے کا نیا سرچارج ظلم ہے۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ بل دے رہے ہیں وہ چوری کرنے والوں کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں، یہ ٹیکس صرف بل دینے کی سزا ہے۔