محافظِ قرآن عمرالیاس

ناروے،محافظِ قرآن عمرالیاس مسلمانوں کا ہیرو بن گیا

برسلز(عکس آن لائن)ناروے میں اسلام مخالف ریلی کے دوران قرآن کریم کی توہین سےروکنے والامحافظِ قرآن عمرالیاس مسلمانوں کا ہیرو بن گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی سے روکنے والے مسلم نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، سوشل میڈیا پر الیاس کی رہائی کے لیے مہم زور پکڑ گئی۔

الیاس نے مجمع میں جب ریلی کے مظاہرین کو للکارا تو پوری دنیا سے پذیرائی ملی، سوشل میڈیا پر نوجوان ڈیفنڈر آف اسلام کے نام سے ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے، اس کے علاوہ مسلمانوں کی جانب سے الیاس عمر کی فوری رہائی کامطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

دوسری جانب اس واقعے پر ترکی کی جانب سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے،واقعے کے بعد یورپی ممالک میں مسلمانوں نے جگہ جگہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں