احسن اقبال

نارووال سپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال و دیگر پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(عکس آن لائن)احتساب عدالت کورٹ روم نمبر تین کے جج اصغر علی خان کی عدالت نےنارووال سپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنمائ احسن اقبال و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی اس موقع پر احسن اقبال عدالت کے روبرو موجود تھےاحسن اقبال نے فرد جرم سے پہلے فرد جرم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں جج صرف پراسیکیوشن کی بات سن کر نہیں بات کیا کرتا ہے جس پر جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئےجج نے احسن اقبال کو بات کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کوئی درخواست دائر کرنی تو کریں یا اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے پیش کیا گیاریکارڈ دیکھ کر ہی کہہ رہے ہیں یہ بادی النظر میں کیس بنتا ہے

اس موقع پر احسن اقبال کے وکیل جہانگیر جدون نے عدالت کو بتایا کہ کہاں کیس بنتا ہے کیا ہمارے ماتھے پر لکھا ہوا ہے؟ جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ فیصلے سے پہلے فیصلہ نہیں سنا سکتے شواہد دیکھے جائیں گے عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی فرد جرم کے مطابق آپ نے بدنیتی سے نارووال سپورٹس سٹی کا سکوپ بڑھایاآپ نے زاتی فائدے کے لئے اختیارات کا غلط استعمال کیا دیگر ملزمان میں سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سرفراز رسول وزارت منصوبہ بندی کے افسر آصف شیخ اور پرائیوٹ کنٹریکٹر محمد احمد شامل ہیں تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ وہ 12 جنوری کو گواہان پیش کریں۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے احسن اقبال نے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس میں ایک سطر بھی مالی بدعنوانی کی نہیں ریفرنس میں لکھا گیا ملک میں ایسا ایک بھی اور منصوبہ موجود نہیںاگر دس اور ایسے منصوبے ہوتے پھر تو کہا جا سکتا تھا یہ اضافی خرچہ ہوا ہے جھوٹے مقدمات کا مقصد اپوزیشن کی کردار کشی اقر وقف ضائع کرنا ہے ہم ان جھوٹے مقدمات سے دبنے والے نہیں ہیں چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے ان مقدمات کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم دیںیہ وہ احتساب ہے جو بغیر ٹانگوں کے دوڑنے کی کوشش کر رہا ہے بے بنیاد کیسز بنا کر جج حضرات کا بھی وقف ضائع کر رہے ہیں

عدالتوں پر جھوٹے مقدمات کا بوجھ ڈال دیا گیا لوگ انصاف کے لئے مارے پھرتے ہیں مقدمات وہ بنا رہا ہے جس نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کو قانونی کر دیا سی ڈی اے کا بلڈوزر غریب کے غیر قانونی تعمیرات پر چلتا رہا عمران خان نیازی کے گھر پر اس بلڈوزر کو کیوں بریکیں لگ گئیں یہ جو بنی گالہ این آر او لیا گیا ہے اس کو ہم معاف نہیں کریں گے یہ شخص غریبوں کے گھر گراتا اپنے محل بچاتا ہے اپنے آفس کو استعمال کر کے نارووال سپورٹس سٹی اس حکومت کی وجہ سے کھنڈر بن چکا پاکستان آج کھیلوں میں وکٹری سٹینڈ سے غائب ہو چکا وزیراعظم خود کو سپورٹس مین کہتا ہے آج سپورٹس کا منصوبہ بنانا جرم بن گیا ریفرنس میں ایک پیسے کی مالی بدعنوانی کا الزام نہیں کہا گیا نارووال میں کیوں منصوبہ بنا کیا نارووال ہندوستان یا اسرائیل میں ہے؟

نارووال میں منصوبے پر اعتراضات نارووال کے لوگوں کی توہین ہے نارووال کا انتخاب 2009 میں ہو±چکا تھا یہ میں نے نہیں کیا کہا گیا ہم نے منصوبے کو”پش “ کر کے مکمل کیا گوادر کوئٹہ سڑک، اسلام آباد ائیر پورٹ ، کچی کنال جیسے منصوبے ہم نے مکمل کیے منصوبے مکمل کرنا جرم نہیں تھا اس حکومت کو “پ±ش” کرنا نہیں صرف “پ±ل” کرنا آتا ہے ، ہر چیر کو پیچھے کھینچ رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں