احسن اقبال

ناروال سپورٹس سٹی ریفرنس، فریقین کو نوٹسز جاری،جواب طلب ، سماعت 13 اپریل تک ملتوی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناروال سپورٹس سٹی ریفرنس کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ناروال سپورٹس سٹی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے وکیل ذولفقارعباس نقوی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کردی۔

نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی منظوری پر ریفرنس بنایا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی منظوری سی ای ڈبلیو پی، وفاقی کابینہ اور دیگر نے دی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت خود مانتی ہے کہ یہ معاملہ سیکشن 9 اے کا معاملہ نہیں بنتا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹسسز جاری کرکے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں