ملٹری کمیپ پرحملے

نائیجیریا، ملٹری کمیپ پرحملے میں71 فوجی، درجنوں حملہ آور ہلاک

ابوجا(عکس آن لائن) نائیجیریا میں ملڑی کمیپ پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں71 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ نائیجیرین ذرائع ابلاغ کے مطابق ملڑی کیمپ پر حملے کے دوران نائیجیرین افواج اور شدت پسندوں کے درمیان 3 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ملٹری کیمپ میں موجود اسلحہ میں آگ لگ گئی اور دھماکے شروع ہو گئے۔

واقعہ میں71 فوجی ہلاک اور درجنوں حملہ آور مارے گئے۔دریں اثنا نائیجیریا کے صدر اسوفو محمد مصر کا دورہ مختصر کرکے فوری طور پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ملٹری کیمپ پر حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں