نا رووال (نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹر کٹ کمیٹی شکا یات بر ائے اوور سیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس کی صدارت چیئر مین عرفان عا بد نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کے علا وہ اے ڈی سی آر عائشہ غضنفر ،اسسٹنٹ کمشنر ز سید ہ تہنیت بخاری ،وقار اکبر چیمہ ، عرفان مارٹن ،ڈی ای ایس پی محمد صابر ،سینئر ممبر سید دیبا ج شاہ ،مر تضی علی کھو کھر،عظیم باجوہ و دیگر نے اجلا س میں شر کت کی۔
اجلاس میں چیئر مین عرفا ن عابد نے کہ کہا کہ بیر ون ملک کا م کرنے و الے افراد ہما رے ملک کی پہچا ن ہیں اور وہ ہما رے ملک کے سفیر کی حیثیت کا درجہ رکھتے ہیں ،معا شی طور پر بھی وہ بھر پور خدمت کر رہے ہیں ان کی خدما ت قابل فرامو ش ہیں لہذا ان کی شکا یات اور درپیش مسا ئل کا فوری ازالہ حکومت کی او لین ترجیح ہے