منصورعثمان اعوان

نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے عہدے کاچارج سنبھال لیا

اسلام آ باد (عکس آن لائن)نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ انتخابات کیس میں آج عدالت میں پیش ہوں گا،عدلیہ میں تقسیم پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ نئے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دئیے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج الیکشن والےکیس میں پیش ہوں گے؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہاں،عدالت میں پیش ہوں گا۔بینچ پراعتراض اٹھانے کے سوال پرکہاکہ کیس شروع ہوجائے پھرہی دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روزایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کیاگیا۔ صدرمملکت عارف علوی نے شہزادعطا الہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی منظورکرنے کے بعد منصورعثمان اعوان کی بطوراٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوردی صدرمملکت نے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پردی۔

یاد ہے کہ24 مارچ کوشہزادعطا لہی نےذاتی وجوہات کی بنیاد پراٹارنی جنرل کےعہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے بیرسٹرشہزاد الہی کوگزشتہ ماہ 2فروری کواٹارنی جنرل پاکستان مقررکیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں