لاہور( عکس آن لائن )سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ نئے آنے والوں کو کامیابی کے لئے سینئر ز کی عزت اور ان سے گائیڈ لائن لینا ہو گی ،شوبز میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی سیکھنے کی جستجو میںلگی رہتی ہے اور شاید یہی میری کامیابی کا راز ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ سیکھے بغیر کوئی بھی شخص کسی بھی شعبے میںمنزل کو نہیں پا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوںنے کسی شعبے میں اپنی زندگی کا حصہ گزارا ہوتا ہے ان کے تجربات سے استفادہ کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر روز کچھ نیا سیکھوں اور یہی جستجو میری کامیابی کا راز ہے ۔ بشریٰ انصار ی نے کہا کہ نئے آنے والوں کو یہی سبق دوں گی کہ سینئرز کا احترام کریں اور جس قدر ممکن ہو سکے ان کے تجربات سے استفادہ کریں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزارت خا رجہ کی کرا چی میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
- چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار کانفرنس کا انعقاد
- فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کا ایک سال مکمل
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ
- چینی نا ئب وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت