افتخار بشیر

نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتی ترقی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی ، افتخار بشیر

لاہور (عکس آن لائن)تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتی ترقی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں نئے کاروبار کے لیے ون ونڈو آپریشن اور کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث کاروبار کی فضاء سازگار ہوونے سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا پنجاب میں10خصوصی اقتصادی زونز سے نئی صنعتوں کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔

نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں