ڈاکٹر شاہد صد یق

(ن) لیگ کا پنجاب پر قبضے کاخواب کبھی پورانہیں ہو گا’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا پنجاب پر قبضے کاخواب کبھی پورانہیں ہو گا، رانا ثنا ء اللہ اورعطا ء تار ڑدیگر لیگی الٹے بھی لٹک جا ئیں تب بھی پنجاب میں ان کے ہا تھ کچھ نہیں آئیگا،وفاقی وزرا کی فوج ظفر مو ج عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے پنجاب اسمبلی پر قبضے کی کو شش کررہے ہیں ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ناکا می شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا مقدر ہے تحریک انصا ف کی پنجاب حکومت کے خلا ف پی ڈی ایم کی کو ئی ساز ش کامیا ب نہیں ہو گی اور نہ ہی پنجاب پر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے قبضہ کرنے کی خواہش کبھی پوری ہو گی۔ انہو ں نے کہاکہ حمزہ شہباز کا ہارس ٹریڈنگ سے وزیر اعلی بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔پی ڈی ایم جماعتوں کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈوں کا تحریک انصا ف بھرپور طریقے سے مقابلہ کررہی ہے،پی ڈی ایم والے دوسری جماعتوں کے ممبران خریدنے پر توجہ مبذول کرنے کی بجائے اپنے ممبران کی وفاداریوں کا تحفظ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں