کراچی (عکس آن لائن) پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر خود سے اور اپنی بھانجی امل سے متعلق ایک سوال پوچھ کر اپنے مداحوں کو مشکل میں ڈال دیا ۔ڈرامہ سیریل ‘کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ منال خان نے انسٹا گرام پر اپنی بھانجی امل کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی ہے جسے اْن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔منال خان نے اپنی اور امل کی سیلفی شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے پوچھا ہے کہ ‘کون زیادہ کیوٹ ہے، امل یا اْس کی خالہ؟’۔منال خان کی اس خوبصورت سیلفی پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، کمنٹ باکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں کو کسی ایک کو منتخب کرنے میں نہایت مشکل پیش آرہی ہے۔منال خان کی پوسٹ پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی کمنٹ کیے ہیں جن میں اداکارہ ثناء جاوید کا امل کیلئے محبت بھرے پیغام میں کہنا تھا کہ ‘وہ ایک بہت پیاری گڑیا ہیں۔’دوسری جانب صحیفہ جبار خٹک کا منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘یہ ایک مشکل کام ہے۔’
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کرغستان کے ساتھ بردرانہ تعلقات ہیں ،سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں’ اسحاق ڈار
- افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
- وزیرِ اعلی خیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا سفیرِ کرغزستان کو خط
- بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے،سرفراز بگٹی
- تین ماہ میں تبدیلی کے اثرات ہر سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں،خواجہ آصف