ریشم

میں نے کبھی بھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکارنہیں کیا ‘ ریشم

لاہور( عکس آن لائن)فلمسٹارریشم نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکارنہیں کیا لیکن یہ تاثر پھیلایا جاتا ہے کہ میںچھوٹی سکرین پر کام نہیں کرنا چاہتی جس میں رتی برابربھی حقیقت نہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے کیرئیر کی شروعات ہی چھوٹی سکرین سے ہوئی اور مجھے جو عزت اورمقام ملاوہ پی ٹی وی کی سکرین سے ملا جس کے بعد میں فلم انڈسٹری میں داخل ہوئی او رپھر مسلسل فلموںمیںکام کرتی رہی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ایسا تاثردیتے ہیں کہ میں صرف بڑی سکرین پر کام کرنے کی خواہشمندہوںجو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے کہوں گی کہ دوسرے کیلئے دل کو صاف رکھیں اس عمل سے بہت سی روحانی بیماریوں سے چھٹکارا ملتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں