لندن (عکس آن لائن)برطانوی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میری ذہنی صحت کو تباہ کر رہا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا کہ میں نے برطانیہ سے منتقل ہوتے وقت وہی کیا جو ایک شوہر اور ایک والد کو کرنا چاہیے تھا۔شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی میڈیا میری ذہنی صحت کو تباہ کر رہا تھا، ہمارے لیے ماحول بہت مشکل ہو گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی شاہی ذمہ داریوں سے نہیں بھاگا، میں نے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن فلاحی کام ہمیشہ جاری رکھوں گا۔خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس کے اوائل میں سلطنت برطانیہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا اور جوڑا کیلی فورنیا منتقل ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شی زانگ میں زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہے،چینی وزارت خارجہ
- چین کی امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو ملٹری انٹرپرائز لسٹ میں شامل کر نے کی مذ مت
- موسم بہار کے نصب العین” کو مزید رنگین بنایا جائے, چینی میڈ یا
- نئے سال میں غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے حوالے سے پرامید ، چینی میڈ یا
- چین-افریقہ تعاون فورم کے تحت افریقہ کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، چینی وزیر خارجہ