'عمران اشرف

میں نے اپنی زندگی کے پسندیدہ سین جہاز میں لکھے ہیں ‘عمران اشرف

کراچی (عکس آن لائن)سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے معروف اداکار اور رائٹر عمران اشرف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے لکھنے سے متعلق بات کی ہے۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے دو حصے ہیں جن میں سے پہلے حصے میں اداکار پاکستانی صحافی چاند نواب کی نقل کرکے لوگوں کو محظوظ کررہے ہیں جب کہ دوسرے حصے میں وہ اداکارہ حنا دلپزیر کے ہمراہ موجود ہیں۔

عمران اشرف کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے پسندیدہ سین جہاز میں لکھے ہیں کیونکہ وہاں کچھ اور سوچنے کیلئے نہیں ہوتا۔اداکار نے بتایا کہ جہاز میں آپ اٹھ کر چل بھی نہیں سکتے اسی لیے انسان مکمل فوکس کے ساتھ سوچ کر لکھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ عمران اشرف کو ناصرف لوگ بہترین اداکاری کی وجہ سے جانتے ہیں بلکہ ایک اچھے رائٹر کے طور پر بھی اداکار کام کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں