کراچی(عکس آن لائن) ڈراموں و فلموں کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے دوست سالم کریم سے رشتے پر خاموشی توڑ دی۔ماہرہ خان نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اْن سے سوال کیا کہ حسن شہریار کے شو میں ہی آپ نے سالم کریم سے رشتے سے متعلق بات کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔میزبان کے سوال پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سچ کہیں تو میں نے حسن کے شو میں یہ بات کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا حتٰی کہ میں نے کسی بھی شو میں اپنی ذاتی زندگی پر بات کرنا نہیں چاہتی۔ انہیں میں نے کہا بھی تھا کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کروں گی۔ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ میرے متعلق شہریار کو کافی باتوں کا علم ہے اور انہیں وہ بات بھی پتا تھی، اسی لیے جب بات سے بات نکلی تو اْن کی زبان سے نام بھی پھسل گیا اور سب کچھ بتا دیا۔ لیکن میں نے اْن کی بات کی تردید نہیں کی اس لیے کہ میں اْن لوگوں میں سے نہیں ہوں جو سچ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔واضح رہے کہ سالم کریم، ماہرہ خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان ثمینہ پیرزادہ کے شو میں ان سے محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز