لاہور(عکس آن لائن )مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نوازنے اپنے والد اور پارٹی قائد محمدنوازشریف کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظریے، بصیرت کی پیرو کار بھی ہوں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی بیٹی ہوناایک اعزازبھی ہے اور ایک عظیم ذمہ داری بھی ، ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد او رایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کے لئے دعا گو ہوں،اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے ۔انہوںنے کہا کہ آپ کی سالگرہ پر آپ سے مل نہیں سکتی مگرحوصلہ اس بات کا ہے کہ میں آپ کے نظریات اور جدوجہد پرثابت قدمی سے کھڑی ہوں،الحمداللہ میرے قدم اس راستے سے ڈگمگائے نہیں ،جس راستے پر آپ اپنی قوم کے لئے چل رہے ہیں اللہ کرے ہماری اگلی ملاقات آپ کی مکمل صحت کے ساتھ ہو ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- غیر قانونی بھرتی کیس،پرویز الٰہی، محمد خان بھٹی فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب
- صحافی کو دھمکانے کا کیس،فیصل جاوید کے خلاف مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی
- گندم سکینڈل کی نیب سے تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- آئی ایم ایف مشن کا معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان
- چین اور یورپی یونین کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کا مستقبل امید افزا ہے، چینی میڈ یا