آئی جی سندھ

میرے خلاف بڑی سازش ہوئی، آسانی سے نہیں جاوں گا، آئی جی سندھ

کراچی(عکس آن لائن ) آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ میرے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی ہے، تصور کیا جا رہا ہے کہ میرا ٹرانسفر ہو گیا ہے اور اس تقریب کو میری فیئر ویل میں تبدیل کردیا گیا ہے،میں کہیں نہیں جا رہا اور نہ ہی میرا کوئی ٹرانسفر ہورہا ہے، میں اتنی آسانی سے نہیں جاں گا، ٹرانسفر ہوا بھی تو میں سوا لاکھ کا ہی رہوں گا۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے سی پی او میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جتنا کام بھی کیا، یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، مجھ سے پہلے بھی بہت اچھے آئی جی رہے ہیں، ہمارے تمام افسران میں بہت قابلیت ہے،

آج ہم نے دو چیزیں بنائی ہیں، ایک یادگار شہدا بنائی، دفتر میں آنے والوں کو پتا ہوگا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے امن ہوا۔کلیم امام کا کہنا تھا یادگار شہدا کا افتتاح بھی شہدا کی فیملی سے کرایا گیا، یہاں جتنے پولیس افسران بیٹھے ہیں سب غازی ہیں، اپنی سروس میں ایسے دن بھی آئے جب کلمے پڑھ لئے تھے کہ آج آخری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا کام ہم نے پولیس ہیڈ آفس کی تزین و آرائیش کی، ہم سب افسران ایک رول قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن اپنے شہدا کو یاد رکھتے ہوئے قانون کا عملدرآمد کرانا ہے۔

میڈیا پر بیان نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں افسران سے خطاب کر رہا تھا، مذاق میں افسران سے سازش کا لفظ استعمال کیا، افسران کی تقریر سے لگا جیسے میری الوداعی تقریب ہو، تقریب میں افسران سے کہاکہ سازش کے تحت اسے میری الوداعی تقریب بنادیا گیا۔کلیم امام کا کہنا تھا کہ میڈیا پر میرا بیان غلط انداز میں چلایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں