شہباز گل

میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، شہباز گل

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، میرا بیان ایک محب وطن کا بیان ہے، اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے، میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔ شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کررہے، ان کے بارے میں بات کی۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی مقدمہ ہے سب سیاسی انتقام کے تحت کیا جا رہا ہے۔

فوج مقدس ترین ادارہ ہے، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر اداروں کے خلاف بیان بازی پر بغاوت کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہونے کے بعد انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے فوج کے مختلف رینک کے افسران کو سیاسی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل نے سول بیوروکریسی کوبھی بغاوت پر اکسایا۔ شہبازگل نے سول بیوروکریسی کوبھی دھمکایا جب کہ ریاستی اداروں اور سول بیوروکریسی کو اکسانے کی کوشش کی کہا وہ اعلی افسران کے احکامات نہ مانیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں