لاہور (عکس آن لائن) فہد صلاح الدین سے فہد مصطفی تک کا سفر انجانے میں ہی طے ہو گیا ، سکول اور کالج میں میرا اصل نام فہد صلاح الدین ہی ہے مگر ایک ڈرامہ سیریل میں فہد کے ساتھ مصطفی کا اضافہ ہوا اور پرستار مجھے اسی نام سے پکارنے لگے ۔
فہد مصطفی نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کے بارے میں نہیں سوچتا تھا بلکہ میری یہی سوچ ہوتی تھی کہ میں نے ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانا ہے ، قسمت مجھے شوبز میں لے آئی اور مجھے میری سوچ اور خیال سے بڑھ کر دولت اور شہرت ملی جس پر رب کی ذات کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا ہے لیکن نجی ٹی وی کے شونے مجھے حقیقی معنوں میں فہد مصطفی بنایا ۔